امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر، جس میں انہوں نے 5 بھارتی طیارے گرنے کی تصدیق کی، اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
راہول گاندھی نے ایوان سے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ اگر اُن میں واقعی جرات ہے تو وہ کھڑے ہو کر اعلان کریں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر مودی میں اندرا گاندھی جیسی دلیری ہے تو وہ واضح کریں کہ بھارت نے جنگ بندی نہیں کی تھی اور بھارتی فضائیہ کے طیارے تباہ نہیں ہوئے۔
راہول گاندھی کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ کئی بار پاک بھارت جھڑپوں میں مداخلت کر کے جنگ بندی کروانے کا دعویٰ کر چکے ہیں، اور حال ہی میں انہوں نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے گرنے کی بھی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی پارلیمان میں ان دنوں ’آپریشن سندور‘ پر بحث جاری ہے، جہاں اپوزیشن مودی حکومت کی کارکردگی اور پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔