’ندا یاسر نے وہی کیا جس کی ضرورت تھی‘، دانش نواز کو روسٹ کرنے پر اداکارہ درفشاں بھی خوش

معروف اداکار و ہدایت کار دانش نواز جو اپنی خوش مزاجی کے سبب شوبز حلقوں کے ساتھ ساتھ مداحوں میں بھی بے انتہا مقبول ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز سے چاہنے والوں کو محظوظ کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کی ندا یاسر اور کی سفینہ کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ندا کو اپنے دیور دانش نواز کو روسٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دانش نواز کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک ویڈیو میں دانش نواز  مارننگ شو ہوسٹ بننے کی ایکٹنگ کرتے نظر آتے ہیں اور علی سفینہ سے مختلف سوالات پوچھتے ہیں لیکن انہیں کسی ایک کا بھی جواب دینے کا موقع نہیں دیتے اور خود ہی ان کی جگہ ہر سوال کا جواب دیتے نظر آئے۔

اسی ویڈیو میں اچانک ندا یاسر کیمرہ پکڑ کر سامنے آتی ہیں اور کہتی ہیں دانش ایسے ہوسٹنگ نہیں کرتے مجھ سے کچھ سیکھ لیں، اس سے پہلے کے دانش کوئی جواب دیتے ندا یاسر نے خود ہی بولنا شروع کر دیا اور کہا کہ ہوسٹنگ کے لیے مہمانوں کی بھی سننی پڑتی ہے لیکن آپ خود بولنے لگ جاتے ہیں اور انہیں کسی سوال کا جواب نہیں دینے دیا۔

مذکورہ ویڈیو نے جہاں سوشل میڈیا صارفین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی وہیں کچھ افراد نے کمنٹس سیکشن میں یہ بھی کہا کہ ندا نے دیور دانش کو روسٹ کر دیا ہے۔

دانش نواز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھابھی کے آگے کوئی بول سکتا ہے کیا؟ اداکارہ درفشاں نے ندا یاسر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وہی کیا جو کرنے کی ضرورت تھی۔

جدید تر اس سے پرانی