شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ منسا ملک انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔
حالیہ دنوں اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ کبھی وہ پروڈکشن ہاؤسز کو آڑے ہاتھوں لیتی ہیں تو کبھی ساتھی اداکاروں پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے انجان نمبروں سے کال کر رہی ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لو یہ اسی کا کام ہوگا۔
علیزے شاہ نے مزید لکھا کہ 3 سال پہلے بھی اسی عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی، میں نے آج تک جو کمایا وہ عزت اور حلال طریقے سے کمایا، مگر جو حرام کھاتے ہیں، انہیں نہ خدا کا خوف ہوتا ہے نہ انجام کا۔
علیزے شاہ نے انجان نمبرز سے موصول ہونے والے میسجز کے اسکرین شارٹ بھی شیئر کیے اور دعویٰ کیا کہ، منسا ملک نے دبئی میں موجود ایک شخص کو ان کا نمبر دیا جس نے رابطہ کر کے ناقابلِ قبول پیشکش کی۔
علیزے شاہ نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ منسا ملک نے پہلے بھی میرے خلاف کیس کیا اور بعد میں سفارشیں کروائیں کہ میں خاموش ہو جاؤں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجھ پر ہاتھ اٹھائے گا تو میں چپل ماروں گی، میں گاندھی نہیں کہ دوسرا گال آگے کر دوں۔ بدمعاشوں سے لڑو اور جواب دو۔