’دعا ہے کہ میری شادی برقرار رہے مگر آپ کی حرکتیں ایسی نہیں‘، رجب بٹ کا اپنے سالے کو دھمکی آمیز پیغام


معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ جن کے فیملی وی لاگز عوام میں کافی مقبول ہوتے ہیں وہ آج کل مختلف تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں جہاں ایک طرف وہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں وہیں ان کے اپنی اہلیہ ایمان کے ساتھ کشیدہ تعلقات بھی سوشل میڈیا پر آگئے ہیں۔

ایمان کے بھائی عون نے کہا ہے کہ ایمان پر سوشل میڈیا پر آںے کے حوالے پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اب اس حوالے سے رجب بٹ نے حالیہ ویڈیو میں عون کو دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ یہ میرا اور میری بیوی کا مسئلہ ہے، جب تک وہ میری بیوی ہے آپ نے اس کو ٹک ٹاک پر نہیں لے کر آنا لیکن آپ کی حرکتیں ایسی نہیں کہ وہ میری بیوی رہے۔

رجب بٹ نے اپنے سالے عون کو کہا ہے کہ کچھ باتیں ضروری ہیں جو واضح کرنا چاہتا ہوں کیونکہ خاموشی بعض اوقات قصوروار ٹھہرا دیتی ہے۔ آپ بھائی بنیں سانپ نہ بنیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمان میری بیوی ہے اگر وہ مجھ سے ناراض ہے تو میں منا لوں گا وہ میری ٹینشن ہے۔ ہم اس مسئلے کو حل کر لیں گے کسی اور کا بولنا نہیں بنتا۔ ایمان سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر وہ مسئلہ حل کرنا چاہے تو ہم کر لیں گے اور اگر نہ چاہے تو چیزیں بربادی کی طرف جائیں گی۔

ایمان کے ویزے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رجب بٹ نے بتایا کہ ایمان نے اپنے ہاتھوں سے ویزہ اپلائی کیا تھا لیکن ریجیکشن لگ گئی اور پیسے ضائع ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عون کو میں نے ایک مہینہ پہلے بھی سمجھایا تھا کہ میں نے کبھی تم سے شکایت نہیں کی، لیکن تمہاری مداخلت نقصان کا باعث بن رہی ہے۔ ایمان تمہاری بہن ضرور ہے، لیکن اُس پر سوشل میڈیا پر تبصرے کرنا، اُس کے نام پر پوڈکاسٹ میں بات کرنا یا ٹک ٹاک پر لانا کسی صورت مناسب نہیں۔ یہ چیزیں اُس کی اور میری عزت پر اثر ڈالتی ہیں۔

جب ایمان بیمار تھی اور آپ نے اُس کی اسپتال کی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی، تب بھی میں نے کہا تھا کہ ایسا نہ کرو لوگ مذاق بناتے ہیں۔ اُس وقت بھی میں نے صبر کیا۔ وہ میرے بلاگ میں نہیں آتی تو آپ نے بھی اس کو کانٹینٹ نہیں بنانا جس کے جواب میں آپ نے کہا تھا آئندہ ایسا نہیں ہو گا لیکن پھر بھی آپ نے اُس کی پری برتھ ڈے کی ویڈیوز پوسٹ کیں، جس سے ہمیں عوامی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

رجب بٹ نے عون کا آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کس نے حق دیا کہ آپ بیٹھ کرڈسکس کریں کہ ایمان کے سوشل میڈیا پر آںے پر پابندی ہے، اگر میں نے کوئی بات کی تو آپ فرار کا راستہ مانگیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمان میرے نکاح میں ہے آپ کو پہلے بھی سمجھایا تھا، مجھے معلوم ہے آپ کون کون سے ایڈیٹرز کو کون سی باتیں میرے خلاف کرنے کو کہتے ہیں، یاد رکھیں ان سب چیزوں سے سب سے پہلے نقصان ہمارا ہی ہو گا۔ چھوٹے بھائی بنو ناسور نہ بنو۔

یو ٹیوبر کا کہنا تھا کہ گھروں کی چار دیواری میں بات ہونی چاہیے آپ نے لوگوں کی ہمدردیاں لینے کی کوشش کی ہے اس لیے میں نے جواب دیا۔ جب سے شادی ہوئی میں تو گھر ہی نہیں گیا لیکن میں تو شکوہ نہیں کر رہا۔ اگلی بار آپ نے ایمان کو ڈسکس نہیں کرنا۔ میرے لیے سب دروازے پہلے ہی بند نہ کریں۔

رجب بٹ کا آخر میں کہنا تھا کہ بیٹیوں کو بساتے ہیں اجاڑتے نہیں ہیں۔ آپ کو یہاں لانے والا میں ہی ہوں تو میرے ساتھ کھیلنے کی کوشش نہ کریں ورنہ کام خراب ہو جائے گا۔ اگر آپ کو سمجھ ہوتی تو اپنے گھر کے فوجی نہ مارتے۔ اپنی حدود میں رہیں میری آپ کو لاسٹ وارننگ ہے آئندہ ایمان کو ٹک ٹاک پر مت لانا۔ اگر آج کے بعد کسی فین پیج میں گھر کی بات گئی تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا۔

جدید تر اس سے پرانی