پیسے واپس نہ دینے کا الزام، بھارتی اداکارہ روچی گجر نے پروڈیوسر کی چپل سے دھلائی کردی


ممبئی کے سینما ہال ’سینی پولس‘ میں فلم سو لانگ ویلی کی اسکریننگ کے دوران اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب ماڈل و اداکارہ روچی گجر نے فلم کے پروڈیوسر مان سنگھ کو چپل مار دی۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

روچی گجر، جو اس فلم سے وابستہ ایک اور پروڈیوسر کرن چوہان پر 25 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام لگا رہی ہیں، احتجاج کی نیت سے سینما پہنچی تھیں۔ ان کے ہمراہ کچھ مظاہرین بھی موجود تھے جنہوں نے پروڈیوسرز کے خلاف نعرے بازی کی اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کی تصاویر پر سرخ کراس لگایا گیا تھا۔

اداکارہ روچی کے مطابق چوہان نے انہیں ایک ٹی وی سیریل میں شریک پروڈیوسر بنانے کا وعدہ کیا تھا جو سونی ٹی وی پر نشر ہونا تھا۔ اس منصوبے کے تحت انہوں نے جولائی 2023 سے جنوری 2024 کے دوران ‘ایس آر ایونٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ’ کے ذریعے چوہان کی کمپنی ‘کے اسٹوڈیوز’ کو رقم منتقل کی۔ تاہم، یہ منصوبہ کبھی شروع نہ ہو سکا اور مبینہ طور پر یہ رقم فلم سو لانگ ویلی پر خرچ کی گئی۔

روچی نے کرن چوہان کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دی ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی