مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر کے گاؤں تہار میں ہفتے کی صبح ایک ہی خاندان کے چار افراد نے مبینہ طور پر سلفاس گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔
جاں بحق افراد میں 45 سالہ منوہر لوہدی، ان کی 18 سالہ بیٹی شیوانی، 16 سالہ بیٹا انکت، اور 70 سالہ والدہ پھلرانی لوہدی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق پھلرانی اور انکت موقع پر ہی دم توڑ گئے، شیوانی اسپتال میں انتقال کر گئی جبکہ منوہر لوہدی کو منتقل کرتے ہوئے راستے میں جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ منوہر کی اہلیہ چند روز قبل میکے گئی ہوئی تھیں۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔