بھارت میں الیکشن مہم کے دوران سیاسی رہنما کی صحافی کو رشوت، ویڈیو وائرل


سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بہار الیکشن مہم کے دوران ایک سیاسی رہنما راجیش رنجن عرف پپو یادو نے دوران انٹرویو ہی صحافی کو پیسے پکڑائے جس پر صحافی نے کہا کہ یہ تو ان کا پیار ہے اور اس دوران کیمرہ بھی آن رہا۔

 پیسے لینے کے بعد صحافی نے کہا کہ پپو یادو غریبوں کے مسیحا ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کمیرہ مین پر غصہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر فوکس کرو۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ خرم اقبال نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی کا کانفیڈنس لیول چیک کریں، بہار الیکشن مہم کے دوران ایک سیاسی رہنما نے دوران انٹرویو مٹھی پیسوں سے گرم کر دی، کیمرہ بھی آن رہا، انٹرویو بھی چالو رہا، کمال کر دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ضمیر بیچنے کا وہ لمحہ تھا جب کیمرہ تو آن تھا، مگر کردار آف ہو گیا تھا۔

ایک بھارتی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر سیاستدان بدعنوان ہیں اور یہ تو انتہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پڑھ لوگ وہ سب کچھ سچ مان لیتے ہیں جو کوئی رپورٹر انہیں بتاتا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی