’آئیز آف واکانڈا‘ کا جادو چھا جائے گا! نئی اینی میٹڈ سیریز کی ریلیز یکم اگست کو ہوگی


مارول کے دیوانوں کے لیے خوشخبری! Disney+ پر جمعہ کو مارول کی نئی اینیمیٹڈ سیریز ’آئیز آف واکانڈا (Eyes of Wakanda) ‘ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔یہ سیریز ایکشن، راز اور تھرل کی بھرمار ہے۔

اس شاندار سیریز کی خاص بات؟

وِنی ہارلو سمیت کئی معروف فنکاروں کی آوازیں۔ جی ہاں، ماڈل سے اداکارہ بنی وِنی ہارلو نے بھی کمال کی ڈبنگ کی ہے۔

سیریز کی کہانی گھومتی ہے واکانڈا کے خفیہ جاسوسوں کے گرد، جنہیں دنیا ’وار ڈاگز‘ کے نام سے جانتی ہے۔ یہ بہادر لوگ دنیا بھر میں بکھرے وائبری نیم کے طاقتور اور پراسرار ٹکڑوں کو ڈھونڈنے کے مشن پر نکلتے ہیں۔

مزے کی بات یہ ہے کہ یہ سیریز اب جلدی آ رہی ہے۔ اصل میں تو اسے 6 اگست یا پھر 27 اگست کو آنا تھا، لیکن Disney+ والوں نے فینز کو سرپرائز دینے کے لیے اس کی ریلیز جمعہ یکم اگست کو کر دی ہے۔

4 اقساط پر مشتمل یہ سیریز مارول کے Black Panther دنیا میں ایک نیا رنگ بھرے گی، جہاں ماضی کے رازیہ مشن اور ایکشن سے بھرپور مہم جوئی آپ کا انتظار کر رہی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی